+(00) 123-345-11

زیر ناف اور زیر بغل بالوں کو صاف کرنے کی کیا حدود ہے؟ نیز یہ کہ ان کو صاف کرنے میں شریعت نے وقت کی کوئی حد بھی متعین فرمائی ہے یا نہیں؟

بغلوں اور زیر ناف بال ہر ہفتہ صاف کرنا افضل ہے اگر یہ ممکن نہ ہو تو ہر پندرہ دن بعد ان کو صاف کرنا چاہیے زیادہ سے زیادہ چالیس دن تک مؤخر کر سکتے ہیں اور چالیس دن سے زیادہ تاخیر ناجائز ہے۔

بغلوں کے بال اکھاڑنے افضل ہیں اگر یہ مشکل ہو تو ان کو مونڈ بھی سکتے ہیں اور بال صفا پائوڈر و کریم بھی استعمال کر سکتے ہیں اور زیر ناف بالوں کو دور کرنے کے لیے بھی بال صفا کریم استعمال کر سکتے ہیں۔

الافضل ان یقلم اظفارہ ویحفی شاربہ ویحلق عانتہ و ینظف بدنہ بالاغتسال فی کل اسبوع مرۃ فان لم یفعل ففی کل خمسۃ عشر یوما ولایعذر فی ترکہ وراء الاربعین فالاسبوع ھوالافضل والخمسۃ عشر الاوسط والاربعون الابعد ولا عذر فیما وراء الاربعین ویستحق الوعید۔

قنیۃ للذاھدی ص ۱۷۵۔ ھندیۃ ۵/۳۵۸

وفی الابط یجوزالحلق والنتف اولی۔ (ھندیۃ ۵/۳۵۸)

اور زیر ناف بالوں کی حد یہ ہے کہ پیڑو کی ہڈی کی ابتداء سے لے کر آلۂ تناسل اور خصتین اور انکے اردگرد رانوں کا وہ حصہ جس کے آلودہ ہونے کا خطرہ ہو (حالت احتلام میں) کے بال صاف کرنے ہیں اور دبر کے بال بھی صاف کرنے چاہئیں۔

والعانۃ الشعر القریب من فرج الرجل والمرأۃ ومثلھا شعر الدبربل ھو اولی بالازالۃ لئلایتعلق بہ شیٔ من الخارج عندالاستنجاء بالحجر۔ (شامی ۲/۴۸۱)"