+(00) 123-345-11

میں آج کل جب حاجت رفع کرتا ہوں تو پیشاب کے ساتھ کچھ گاڑھا مادہ منی کی طرح بھی نکل آتا ہے تو کیا اس کے بعد استنجا کر کے وضو کر لینا کافی ہے یا کہ غسل واجب ہو جاتا ہے؟ مہربانی کر کے رہنمائی فرمائیں۔

پیشاب کے ساتھ یا بعد میں جو مادہ نکلتا ہے وہ عام طور پر مذی یا ودی کہلاتا ہے اس مادے کے نکلنے سے غسل واجب نہیں ہوتا صرف استنجا کر کے وضو کر لینا کافی ہے۔

ولیس فی المذی والودی غسل و فیھما الوضو، لقولہ علیہ السلام کل فحل یمذی وفیہ الوضوء والودی الغلیظ من البول یتعقب الرقیق منہ خروجا فیکون معتبرا بہ۔ (الھدایۃ ۱/۱۶)"