+(00) 123-345-11

کیا مسلمان مرد کے لیے ہیرا یا اس قسم کے پتھر پہننا بھی منع ہے کیا چاندی میں اگر کوئی کھوٹ ملا لیں اور انگوٹھی ذرا بھاری ہو جائے تو اس میں کوئی حرج تو نہیں؟

(۱) ہیرا یا کسی قسم کا پتھر چاندی کی انگوٹھی میں پہننا مرد کے لیے جائز ہے۔

(۲) اگر کھوٹ چاندی سے کم ہے تو وہ چاندی کے تابع اور اس کے حکم میں لہٰذا اگر وہ ایک مثقال (ساڑھے چار ماشہ تقریباً) سے زیادہ ہو تو جائز نہیں ہے اور اگر کھوٹ زیادہ ہے اور چاندی کم ہے تو پھر اس کا پہننا مرد کے لیے جائز نہیں ہے اس لیے کہ سوائے چاندی کی انگوٹھی کے مرد کے لیے کسی اور دھات کی انگوٹھی پہننا ناجائز ہے۔

ویکرہ للرجال التختم بماسوی الفضۃ۔ (ہندیۃ ۵/۳۳۵)"