+(00) 123-345-11

سڑک پر چلتے چلتے اگر کوئی بھیگ مانگے تو کیا کرنا چاہیے؟

(۱) کیا اس کو دھتکار دے یا یہ کہہ دیا جائے ’’معاف کرو‘‘ ۔ (۲) یا پہلے اس کے متعلق معلومات حاصل کر کے پھر کچھ دے۔

ان بھکاریوں کو دھتکارنا اور جھڑکنا جائز نہیں اگر دینا چاہیں تو انہیں کچھ نہ کچھ دے دیں ورنہ بصورت دیگر ان سے نرمی سے معذرت کر لیں۔

فی احکام القرآن للبحصاص ۳/۵۸۲

(واما السائل فلا تنھر) فیہ نھی عن اغلاظ القول لہ لان الانتھار ھوا الزجر واغلاظ القول وقدا مر فی اٰیۃ اخری بحسن القول لہ و ھو قولہ تعالٰی (واما تعرضن عنھم ابتغاء رحمۃ من ربک ترجوھا فقل قولا میسورا) وھذا وان کان خطا باللنبی صلی اللہ علیہ وسلم فانہ قدار یدبہ جمیع المکلفین۔"