+(00) 123-345-11

متبرک اور قرآن کے پارینہ اوراق کو کس طرح تلف کیا جا سکتا ہے؟ تاکہ ان کی بے ادبی نہ ہو۔

قرآن مجید کے اوراق اگر بوسیدہ ہو جائیں اور قابل انتفاع نہ رہیں تو ان کو تلف کرنے کی بہترین صورت یہ ہے کہ ان کو کسی پاک کپڑے میں لپیٹ کر کسی ایسی جگہ دفن کر دیا جائے جہاں لوگوں کی گزر گاہ نہ ہو اور دفن ایسے طریقے سے کیا جائے کہ مٹی ان اوراق پر نہ پڑے اگر یہ طریقۂ کار ممکن نہ ہو تو ان کو کسی وزنی چیز کے ساتھ باندھ کر گہرے جاری پانی میں ڈال دیا جائے۔

فی الذخیرۃ المصحف اذا صار خلقا وتعذر القرآۃ منہ لایحرق بالنار الیہ اشار محمد وبہ ناخذ ولایکرہ دفنہ وینبغی ان یلف بخرقۃ طاھرۃ ویلحدلہ لانہ لوشق و دفن یحتاج الی اھالۃ التراب علیہ وفی ذالک نوع تحقیر الا اذاجعل فوقہ سقف الخ۔ (شامی ۶/۴۲۲)"