+(00) 123-345-11

شریعت میں میوزک کے متعلق کیا تصور ہے؟

میوزک اور دیگر آلات موسیقی کا گانے بجانے اور لہو لعب کے لیے استعمال ناجائز اور حرام ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے مقصد کے خلاف ہے۔

حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

اللہ تعالیٰ نے مجھے مومنین کے لیے ہدایت اور رحمت بنا کر بھیجا ہے اور اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں باجوں اور تانتوں کو مٹائوں اور صلیب اور جاہلیت کی رسوم کو ختم کروں۔

(ابودائود الطیالسی، بحوالہ احکام القرآن از مفتی محمد شفیعؒ ج ۳، ص ۲۰۸)"