+(00) 123-345-11

میں ۴، ۵ سال سے ایک تعویز اور دھاگہ نظر بد سے حفاظت کے لیے پہنے ہوئے ہوں۔ اس سے پہلے مجھے بہت نظر لگتی تھی اور اکثر بیمار پڑ جاتا تھا جب سے یہ پہنا ہے کافی افاقہ ہے۔ اگر یہ شرک ہے تو مجھے فتویٰ جاری کریں کہ میں اس کو پہن کر رکھوں یا نہیں؟

تعویذ میں جو کلمات لکھے جائیں اگر ان کے معنی معلوم ہوں اور ان میں کوئی بات شرکیہ نہ ہو تو اس کے استعمال میں کوئی حرج نہیں جن روایات سے ممانعت یا ان کا شرک ہونا معلوم ہوتا ہے ان سے مراد ایسے تعویذ ہیں جن میں شرکیہ باتیں ہوں یا جن تعویزوں کو اللہ تعالیٰ کے حکم کے بغیر بذات خود شافی اور مؤثر سمجھا جائے ورنہ آیات قرآنی کا دم کرناآنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اور تعویذ لکھ کر لٹکانا صحابہ و تابعین سے ثابت ہے۔ (مشکوٰۃ ۲۱۷)

عن عوف ابن مالک الاشجعی قال کنا ترقی فی الجاھلیہ فقلنا یارسول اللہ کیف تری فی ذالک فقال المرضو علی رقاکم لابأس باالرقی مالم یکن فیہ شرک۔ (مسلم ص ۲۲۴، ج ۲)"