+(00) 123-345-11

میرا مشغلہ سیاحت ہے اور میں کچھ انفرادی نوعیت کی جگہوں پر سفر کرتا ہوں یعنی تاریخی اور مذہبی مقامات کا سفر کرتا ہوں، اس کے علاوہ مقامی مذہبی اجتماعات میں بھی شرکت کرتا ہوں آیا سیر و سیاحت کرنا شرعاً جائز ہے؟

احکامات شریعت کی پابندی کرتے ہوئے شرعاً سیر و سیاحت کی گنجائش ہے بشرطیکہ اس سے مقصود عبرت حاصل کرنا ہو اور لہو و لعب میں پڑنامقصود نہ ہو البتہ نیک مقاصد اور تبلیغ دین کے لیے سیاحت کو اختیار کرنا پسندیدہ عمل ہے۔

لقولہ تعالیٰ: قل سیروا فی الارض فانظروا کیف کان عاقبۃ المکذبین۔ (الایہ)"