+(00) 123-345-11

ایک مولانا صاحب نے ٹی وی پر کہا ہے کہ کسی بھی حلال جانور کے جسم کے سات حصے حرام ہیں، گردہ، کپوڑہ، اوجڑی وغیرہ کیا یہ صحیح ہے؟

حلال جانور کے سات مندرجہ ذیل اعضاء کا کھانا منع ہے۔ (1) ذکر (2) فرج مادہ۔ (3) مثانہ۔ (4) غدود یعنی حرام مغز جو پشت کے مہرے میں ہوتا ہے۔ (5) خصیہ (کپورے)۔ (6) پتہ۔ (7) بہنے والا خون قطعی حرام ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ اشیاء میں اوجڑی شامل نہیں ہے اوجڑی کا کھانا جائز ہے۔

کرہ تحریماً من الشاۃ سبع الحیاء (ھو الفرج) والخصیہ والغدہ والمثانہ والمرارہ والدم المفسوح والذکر للاثر الوارد فی کراھۃ ذالک۔ (شامی ص ۶۵۵، ج ۵)"