+(00) 123-345-11

میں کویت کی ایک کمپنی میں ملازمت کرتا ہوں سلام کے بعد میں دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کرتا ہوں لیکن بعض عربی کہتے ہیں کہ ایک ہاتھ سے مصافحہ کرنا سنت ہے۔ آپ اس سلسلہ میں کسی حدیث کا حوالہ دے سکیں تو میں ان دوستوں کو دکھا کر ان کی تسلی کر سکوں۔

صورتِ مسئولہ میں واضح ہو کہ امام بخاریؒ نے اپنی کتاب مصافحہ بالیدین کے حوالے سے باقاعدہ ایک باب قائم کیا ہے اور اس میں حضرت عبداللہ بن مسعودؓ اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان مصافحہ کے انداز اور طریقہ کو بیان کیا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ مصافحہ دونوں ہاتھوں سے کرنا مسنون ہے۔

باب الاخذ بالیدین

حدثنا ابو نعیم قال حدثنا سیف بن سلیمان قال سمعت مجاھدا یقول حدثنی عبداللّٰہ بن سخبرۃ ابو معمر قال سمعت ابن مسعودؓ یقول علمنی النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم وکفی بین کفیہ التشھد۔ الخ۔(بخاری شریف جلد دوم صفحہ 926 )"