+(00) 123-345-11

اگر خاتون کے چہرے اور بازوئوں اور پائوں پر کچھ اضافی بال ہیں، کیا ان بالوں کو وہ کسی کریم یا موم سے صاف کر سکتی ہے کیا ایسی عورت شادی کے بعد بھی خاوند کے لیے سنگار کے طور پر یہ فالتو بال جو چہرے، بازوئوں اور پائوں پر ہوں ان کو صاف کر سکتی ہے؟

عورت کے لیے چہرہ اور بازوئوں کے اضافی بال صاف کرنا شرعاً جائز ہے بشرطیکہ مقصود فیشن پرستی اور نامحرموں کو دکھانا نہ ہو۔

لعلہ محلول علی مااذا فعلتہ لتتزین اللاجانب والا فلوکان فی وجھھا شعر ینفر زوجھا عنھا بسبہ ففی تحریم از التہ بعد لان الزینۃ للنساء مطلوبۃ للتحسین۔

(شامی، ۶/۳۷۳)"