+(00) 123-345-11

مجھے لائف انشورنس کے متعلق آپ کی ہدایات درکا ہیں اور کیا شریعت میں انسان بالاقساط اشیاء کو خرید سکتا ہے؟

لائف انشورنس تو شرعاً جائز نہیں ہے البتہ قسطوں پر اشیاء خریدنا شرعاً ان شراط کے ساتھ جائز ہے۔ (الف) اس چیز کی قیمت متعین کر لی جائے۔ (ب) قسطوں کی تعداد متعین ہو۔ (ج) کسی قسط کی بروقت ادائیگی نہ ہو سکنے کی صورت میں کسی نام سے بھی جرمانہ وصول نہ کیا جائے۔ (د) قبل از وقت ادائیگی کی صورت میں قیمت میں کمی شرط نہ ہو۔ اگر ان شرائط میں سے کسی شرط کا لحاظ نہ رکھا گیا تو شرعاً یہ معاملہ صحیہ نہ ہوگا۔

الایری انہ یزاد فی الثمن لاجل الاجل۔ (ہدایۃ ۳/۷۹)"