+(00) 123-345-11

کیا لیڈی ڈاکٹر عورت متاثرین زلزلہ کی امداد کے لیے اکیلی بغیر محرم کے جا سکتی ہے چونکہ متاثرین میں زخمی عورتیں اور بچے بھی ہیں جبکہ قرآن و سنت کے مطابق ایک عورت بغیر محرم کے کسی لمبے سفر پر زیادہ دن کے لیے نہیں جا سکتی۔

صورت مسئولہ میں عورت شرعاً لمبے سفر کے لیے بغیر محرم کے نہیں جا سکتی لہٰذا مذکورہ خاتون کو چاہیے کہ وہ متاثرین زلزلہ کی خدمت کے لیے کسی محرم کو ساتھ لے کر جائیں۔

ولاتسافر المرأۃ بغیر محرم ثلاثۃ ایام فما فوقھا۔ (عالمگیری ص ۳۶۶/ ج ۵)"