+(00) 123-345-11

میں ضبط تولید کی شرعی حیثیت جاننا چاہتی ہوں۔ میری صحت ٹھیک نہیں ہے اور کمزوری کی وجہ سے میرے لیے حمل اور بچے کی ولادت کے مرحلوںسے گزرنا نہایت مشکل ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک بیٹا عطا کیا ہے اور اس بچے کی دیکھ بھال کے لیے کوئی نہیں ہے اور نہ ہی ہم کسی ایسے نوکر کا خرچہ برداشت کرنے کے قابل ہیں۔ میں صرف اتنا وقفہ کرنا چاہتی ہوں کہ میرا پہلا بچہ خود بخود رفع حاجت کے لیے جانا سیکھ جائے اب میرے معاملہ میں قرآن و حدیث کیا حکم دیتے ہیں مہربانی فرما کر بتائیں؟ کیا ایسا کرنا میرے لیے جائز ہے؟

بشرط صحت سوال آپ صورت مسئولہ میں عارضی طور پر مانع حمل ادویہ استعمال کر سکتی ہیں۔ مستقل طور پر ضبط تولید کو اختیار کرنا شرعاً جائز نہیں ہے البتہ عذر شرعی کی وجہ سے عارضی طور پر اختیا رکرنا جائز ہے۔

ویکرہ ان تسقی لاسقاط حملھا وجاز لعذر حیث لایتصور۔

(الدرالمختار علی ھامش شامی ۶/۴۲۹)"