+(00) 123-345-11

بچے کی پیدائش کے بعد عقیقہ کرنے یا دیگر کام کرنے کا کیا حکم؟

پیدائش کے ساتویں روز لڑکے کے لیے دو بکرے اور لڑکی کے لیے ایک ذبح کرنا اور اس کا گوشت کچا یا پکا کر تقسیم کر دینا اور بالوں کے برابر چاندی وزن کرکے خیرات کر دینا اور سر مونڈنے کے بعد زعفران سر میں لگا دینا مسنون ہے۔

عن ام کرزقالت قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عن الغلام شاتان وعن الجاریۃ شاۃ (رواہ احمد والترمذی)

عن بریدۃ قال کنا فی الجاھیلۃ اذا ولد لأحدنا غلام ذبح شاۃ ولطخ رأسہ بدمھا فلما جاء الاسلام کنا نذبح الشاۃ یوم السابع ونحلق رأسہ ونلطخہ بزعفران۔ (مشکوٰۃ شریف ص ۳۶۲)"