+(00) 123-345-11

سنا ہے کہ قرآن میں آیا ہے کہ جو عورتیں مردوں جیسا لباس پہنتی ہیں ان کو سز املے گی میں یہاں امریکہ میں رہتی ہوں ہمارے سکول کی یونیفارم مین پینٹ اور شرٹ ہے جو کہ مجبوراً پہننی پڑتی ہے کیا ایسا لباس پہننا واقعی گناہ ہے۔

عورتوں کے لیے مردوں کی طرح لباس پہننا ناجائز ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے اور ایسے کرنے والی عورتوں کے لیے سخت وعید بیان فرمائی ہے لہٰذا اس سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے مزید یہ کہ عورتوں کے لیے مذکور فی السوال لباس پہننے میں مردوں کے ساتھ مشابہت کے ساتھ ساتھ بے پردگی بھی ہے۔

عن ابی ہریرۃ رضی اللہ عنہ قال لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم الرجل یلبس لبسۃ المرأۃ والمرأۃ یلبس لبسۃ الرجل۔ (ابودائود ص ۵۶۶، ج ۲)"