+(00) 123-345-11

حلال جانور کے کپوروں کا کیا حکم ہے؟ اور اس کے جسم کے کون سے حصوں کا کھانا جائز نہیں ہے؟

حلال جانور کی سات چیزیں کھانا حرام ہیں۔

(۱) بہتا خون۔ (۲) مذکر کی پیشاب گاہ۔ (۳) مؤنث کی پیشاب گاہ۔ (۴) خصتین۔ (۵) غدود۔ (۶) مثانہ۔ (۷) پتہ۔

قال فی الھندیۃ واما بیان مایحرم اکلہ من اجزاء الحیوان سبعۃ الدم المسفوح والذکر والانثیان والقبل والغدۃ والمثانہ والمرارۃ کذا فی البدائع۔

(عالمگیریہ ص ۲۹۰، ج ۵)"