+(00) 123-345-11

(۱) کاغذوں کے ٹکڑے پھاڑ کر ڈسٹ بن میں پھینکنے کے متعلق کیا حکم ہے چونکہ قرآن و سنت کی اشاعت کے لیے کاغذ بنیادی پوزیشن کا حامل ہے۔

(۲) وہ کاغذ کے ٹکڑے جن پر کوئی قرآنی آیت یا متبرک الفاظ لکھے ہوں ان کو ٹھکانے لگانے کا بہتر طریقہ کیا ہے؟

(۱، ۲) کاغذ کے ٹکڑے جن پر اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا نام یا قرآن مجید کی آیت مبارکہ یا حدیث شریف کے الفاظ نہ ہوں تو ان کو پھاڑ کر ڈسٹ بن میں پھینکنے میں کوئی حرج نہیں ہے البتہ وہ کاغذ کے ٹکڑے جن پر کوئی قرآنی آیت یا حدیث شریف کے الفاظ یا اللہ تعالیٰ اور انبیاء و ملائکہ کے نام لکھے ہوئے ہوں تو ان کو پھاڑ کر پھینکنا جائز نہیں ہے ان کو ٹھکانے لگانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کو کسی پاک کپڑے میں لپیٹ کر کسی محفوظ جگہ میں جہاں لوگوں کی آمد و رفت نہ ہو دفن کر دیا جائے اور بہتر یہ ہے کہ ایسے طریقے سے دفن کیا جائے کہ ان پر مٹی نہ پڑے اور یہ صورت بھی اختیار کی جا سکتی ہے کہ ان کے ساتھ وزنی پتھر باندھ کر سمندر یا دریا میں احتیاط سے ڈال دیا جائے تاکہ وہ تہہ میں چلے جائیں۔

(فی الدرالمختار علی ھامش ردالمحتار ۶/ ۴۲۲)

الکتب التی لاینتفع بھایمحی عنھا اسم اللہ و ملئکتہ ویحرق الباقی ولابأس بان تلقی فی ماء جار کما ھی او تدفن وھو احسن کما فی الانبیائ۔"