+(00) 123-345-11

(۱) کیا رسم حنا میں لڑکیوں کا ساز کے بغیر گانا گانا اور ڈھولکی وغیرہ بجانا جائز ہے؟

(۲) پردہ کی تمام پابندیوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے بال کٹوانا جائز ہے؟

(۳) کیا خضاب کے استعمال کی اجازت ہے؟

(۱) رسم حنا میں لڑکیوں کا تالیاں بجانا گانے گانا اور ڈھولکی وغیرہ بجانا شرعاً جائز نہیں ہے۔

(۲) عورت کے لیے بغیر شرعی عذر کے بال کٹوانا جائز نہیں ہے چاہے پردے کی پابندیوں کو ملحوظ خاطر رکھ کر ہو یا بے پردگی کے ساتھ ہو البتہ کسی عذر شرعی کی وجہ سے مثلاً بالوں کے سروں میں شاخیں نکل آئیں جس کی وجہ سے بالوں میں گرھیں پڑ جائیں تو ایسی مجبوری میں بالوں کو اس طرح معمولی تراشنا کہ بالوں کی شاخیں ختم ہو جائیں اس کی گنجائش ہے۔

(الاشباہ والنظائر ۲/۱۷۰، الدرالمختار ۵/۴۸۸)

(۳) کالا خضاب منع ہے اس کے علاوہ کوئی بھی رنگ یا مہندی استعمال کرنا جائز ہے اور کنٹیکٹ لینز بھی لگوانا جائز ہے بشرطیکہ بطور فیشن کے نمائش کے لیے نہ ہو۔"