+(00) 123-345-11

میں نے یہ پوچھنا تھا کہ یہ جو بل بیچک ایکسپورٹ کے بناتے ہیں ان میں ٹیکس سے بچنے کے لیے اشیاء کی قیمت کم دکھاتے ہیں تاکہ ان پر ٹیکس عائد نہ ہو کیا یہ آمدن حلال ہے یا حرام؟

(Under Invoicing) یعنی ٹیکس سے بچنے کیلئے مال کی قیمت حقیقت کے خلاف ظاہر کرنا، ظاہر ہے کہ ایک غلط بیانی اور دھوکہ ہے جس کی عام حالات میں اجازت نہیں دی جا سکتی، البتہ اگر کہیں ظالمانہ ٹیکسوں کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان کا اندیشہ ہو تو ایسی صورت میں انڈر انواسنگ کی گنجائش ہو سکتی ہے کیونکہ اصل قیمت سے صرفِ نظر کرتے ہوئے کم قیمت شو کرنا صریح جھوٹ نہیں، اس لیے کہ جو کم قیمت شو کی گئی ہے مال اتنے کا تو یقینی ہے، بقیہ کا نفی یا اثبات میں ذکر نہیں کیا گیا، تاہم اس طریقہ کو بھی حقیقی ضرورت کے پیش نظر ہی اختیار کرنا چاہیے۔ اس فعل کے باوجود بھی آپ کی آمدنی حرام نہ ہوگی بشرطیکہ اصل کاروبار حلال ہو۔

یہ بھی واضح رہے کہ ہر حال میں ٹیکسوں سے بچنے کا عمومی تصور بھی شریعت کی نظر میں مناسب نہیں ہے۔"