+(00) 123-345-11

ہم کچھ لوگ ہانگ کانگ میں رہتے ہیں ہم کچھ مسائل کا جواب چاہتے ہیں۔

(مسئلہ ۱) فروزن گوشت (Frozen Meat) جس میں مرغی کا گوشت، گائے کا گوشت، بکری کا گوشت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ فروزن گوشت عموماً برازیل، آسٹریلیا یا ڈنمارک کا ہوتا ہے جس پر حلال کا لیبل (مارکہ) لگا ہوتا ہے کیونکہ یہ غیر مسلم ممالک ہیں اس لیے اس گوشت کا حلال ہونا مشکوک لگتا ہے آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ ایک مسلمان کے لیے اس کا استعمال جائز ہے یا نہیں؟

(مسئلہ ۲) ہمارے ہاں ہر قسم کی بیکری آئٹم مثلاً بریڈ، کیک، پیسٹری، بسکٹ میں کچھ نہ کچھ ایسے Emulsifiers ہوتے ہیں جو بحیثیت مسلمان ہم استعمال نہیں کر سکتے ہماری تحقیق کے مطابق بیکرز بھی عموماً جانوروں کی چربی کا تیل استعمال کرتے ہیں کیا مذکورہ چیزیں قابل استعمال ہیں جب کہ ویسٹرن کلچر میں ہر چیز میں شراب کا استعمال عام ہے چاہے کوئی بھی چیز بنائی جائے۔

(مسئلہ ۳) اسی طرح ہمارے بھی یہی حالت ہے اس میں بھی Emulsifier-471 ہوتا ہے جس میں Glycerin & Fatty Acid اور Animal Origin ہوتے ہیں ڈبے کے اوپر E-471 لکھا ہوتا ہے جس سے یہ نہیں معلوم ہو سکتا کہ اس میں Origin ہے اس کا استعمال کیسا ہے؟

واضح رہے کہ ویسٹرن کلچر میں ہر چیز میں شراب کا استعمال عام ہے جس طرح ہمارے ہاں ہر کھانے کی چیز میں پانی کا استعمال ہوتا ہے۔

(۱) تحقیق سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ مذکورہ ممالک سے درآمد کیے جانے والے گوشت پر حلال کا لیبل قابل اعتماد نہیں ہے ان لوگوں کے ذبح کا طریقہ درست نہیں ہے۔ لہٰذا جب تک اسلامی طریقہ کے مطابق ذبح کی تحقیق نہ ہو جائے ان ممالک سے درآمد شدہ گوشت کا استعمال درست نہیں ہے۔ (احکام الذبائح از مفتی تقی عثمانی صاحب)

(۲، ۳) گوشت کے علاوہ دیگر اشیاء کے بارے میں اگر تحقیق سے یہ بات معلوم ہو جائے کہ اس میں حرام اجزاء شامل ہیں اور کیمیاوی عمل کے ذریعہ ان کی ماہیت کو تبدیل نہیں کیا گیا تو اس صورت میں ان اشیاء کا استعمال جائز نہیں ہے اور اگر اس کی تحقیق نہ ہو یا کیمیاوی عمل کے ذریعہ حرام اجزاء کی حقیقت بدل گئی ہو تو ان اشیاء کے استعمال کی گنجائش ہے۔ البتہ حقیقت کی تبدیلی کا فیصلہ کرنے میں بہت احتیاط اور مہارت کی ضرورت ہے۔"