+(00) 123-345-11

حلال جانور کی کون کون سی چیزیں حلال ہیں؟

حلال جانور کے سات مندرجہ ذیل اعضاء کا کھانا منع ہے۔ (1) ذکر (2) فرج مادہ۔ (3) مثانہ۔ (4) غدود یعنی حرام مغز جو پشت کے مہرے میں ہوتا ہے۔ (5) خصیہ (کپورے)۔ (6) پتہ۔ (7) بہنے والا خون قطعی حرام ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ اشیاء میں اوجڑی شامل نہیں ہے اوجڑی کا کھانا جائز ہے۔

کرہ تحریماً من الشاۃ سبع الحیاء (ھو الفرج) والخصیہ والغدہ والمثانہ والمرارہ والدم المفوہ والذکر للاثر الوارد فی کراھۃ ذالک۔

(شامی ص ۶۵۵، ج ۵)"