+(00) 123-345-11

کیا گھر بار کی حفاظت کے لیے کتا پالنا جائز ہے؟

گھر بار اور مال و اسباب کی حفاظت کے لیے ’’کتا‘‘ رکھنا جائز ہے لیکن مناسب یہ ہے کہ کتے کو گھر کے اندر باندھنے کی بجائے باہر کسی حصہ میں جگہ بنا کر رکھا جائے لیکن اگر چوری کا خطرہ ہو تو اس کو گھر میں رکھنا جائز ہے۔

لا ینبغی اتحاذ کلب الا لخوف لص أوغیرہ فلا بأس بہ فی الشامیۃ:

الا حسن عبارۃ الفتح وأما ما قتناؤہ للصید وحراسۃ الماشیۃ والبیوت والزرع فیجوز بالا جماع لکن لا ینبغی أن یتخذہ فی دارہ الا ان خاف لصوصا أو اغداء للحدیث الصحیح من اقتنی کلبا الا کلب صید او ماشیۃ نقص من أجرہ کل یوم قیراطان۔ (درالمختار مع الردالمختار ۳/۲۳۹)"