+(00) 123-345-11

اسلام میں بھیک مانگنے کے متعلق کیا جواز ہے؟

جس شخص کے پاس بنیادی ضروری اشیاء موجود ہوں یا کمانے کی صلاحیت رکھتا ہو تو ایسے شخص کے لیے سوال کرنا جائز نہیں ہے۔ اور دینے والا اگر اس کی حالت سے واقف ہو تو اس کے لیے ایسے آدمی کو دینا مناسب نہیں ہے اور اگر اس کی حالت سے واقف نہ ہو اور بظاہر وہ پیشہ ور بھی معلوم نہ ہوتا ہو تو اس صورت میں اس کی اتنی مدد کرنا کہ جس سے اس کے ایک دن کی ضرورت پوری ہو جائے اس کی گنجائش ہے۔"