+(00) 123-345-11

سنا ہے کہ پولٹری فارم میں مرغیوں کو جو کھانا کھلایا جاتا ہے وہ حلال نہیں ہوتا مزید برآں کہ سپریم کورٹ نے بھی اس قسم کی شکایات کا نوٹس لیا ہے اس تفصیل کی روشنی میں سوال یہ ہے کہ کیا فارمی مرغی کا گوشت کھانا جائز ہے؟ اس مسئلہ کی شرعی حیثیت کی وضاحت فرمائیں۔

برائلر مرغیوں میں سے جن مرغیوں کو حرام غذا کھلائی جاتی ہے ان کا گوشت بھی حلال ہے کیونکہ وہ حرام غذا ان مرغیوں کے وجود کا حصہ بن کر اپنی حقیقت ختم کر دیتی ہیں البتہ اگر کسی برائلر مرغی کے گوشت سے بدبو آتی ہو تو اس مرغی کو چند روز تک باندھ کر حلال غذا کھلائی جائے اور پھر اس کا گوشت استعمال کر لیا جائے اس طرح اس مرغی کے گوشت کی کراہیت بھی ختم ہو جائے گی۔

’’قولہ عن اکل الجلالۃ والبانھا ھو من الحیوان ماتاکل العذرۃ والجلۃ البعر وھذا اذا کان غالب علفھا منھا حتی ظھر علی لحمھا ولبنھا وعرقھا فیحرم اکلہا الا بعد ان حبست أیاما‘‘۔ (الحواشی المفیدۃ علی ھامش الترمذی ۲/۴)"