+(00) 123-345-11

اگر عورت کے ابرو ضرورت سے زیادہ گھنے ہوں اور چہرہ کو بدصورت بنا دیں تو کیا وہ اپنے خاوند کی پسند کی خاطر ابرو کتر سکتی ہے یا صاف شیو کر سکتی ہے شرعی اصول کے مطابق رہنمائی فرمائیں۔

ابرو کو مکمل صاف کرنا یا زیب و زینت کے لیے باریک کرنا درست نہیں البتہ اگر واقعی ابرو کے بال اتنے بڑھ جائیں کہ دوسروں کی نظر میں بدنما معلوم ہوں تو اس صورت میں صرف اس حد تک کاٹنے کی اجازت ہے کہ ان کی اصلاح ہو جائے۔

لابأس باخذ الحاجبین وشعر وجھہ مالم یشبہ المخنث الخ۔(شامی ص ۲۳۹، ج ۵)"