+(00) 123-345-11

میں پاکستان سے باہر رہائش پذیر ہوں یہاں جو Chicken (مرغ کا گوشت) دستیاب ہے وہ برازیل سے آتا ہے اور اس کے اوپر لفظ ’’حلال‘‘ لکھا ہوتا ہے لیکن وہ کھال سمیت ہوتا ہے یعنی اس کے بال مشین سے نوچے ہوئے ہوتے ہیں آپ براہِ کرم مجھے مطلع کریں کہ آیا اس کا استعمال درست ہے یا نہیں فی الحال میں نے اس کا استعمال ترک کیا ہے۔ آپ کے جواب کا منتظر ہوں۔

کسی غیر مسلم ملک سے درآمد شدہ پیک کیے ہوئے گوشت پر حلال کا لفظ لکھ دینے سے اس کا حلال ہونا ثابت نہیں ہوتا۔ اس کے لیے یقینی طور پر یہ معلوم ہونا ضروری ہے کہ مرغ کو اسلامی طریقے کے مطابق ذبح کیا گیا ہے، تو اس کو استعمال کرنا جائز ہے اور اگر تحقیق نہ ہو تو استعمال کرنا جائز نہیں۔ واضح رہے کہ اگر مرغ کو اسلامی طریقے سے ذبح کیا گیا ہو تو اس کے بعد بال نوچ کر کھال سمیت گوشت استعمال کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں۔"