+(00) 123-345-11

ہماری کمپنی آرڈر پر دوسری کمپنیوں کے لیے سافٹ ویئر تیار کرتی ہے جن میں سٹاک ایکسچینج کی کمپنیوں کے حصص کا حساب کتاب بھی ہوتا ہے جس میں سود بھی شامل ہوتا ہے مجھے منافع کی تقسیم یا سود کا تجزیہ جیسا کام کرنا ہوتا ہے کیا میں اس کمپنی میں ملازمت جاری رکھوں یا کوئی اور نوکری تلاش کر لوں؟

اگر سافٹ ویئر کا استعمال صرف سودی حساب کے لیے ہو کسی اور جائز کام میں اس کو استعمال نہ کیا جاسکتا ہو تو اس صورت میں ایسا سافٹ ویئر بنانا اور فروخت کرنا درست نہیں ہے اور اس کی آمدنی بھی حلال نہیں ہے البتہ اگر اس کا کوئی دوسرا جائز استعمال بھی ہو تو اس صورت میں ایسا سافٹ ویئر بنانا ناجائز تو نہیں ہے البتہ احتراز بہتر ہے۔

وبطل بیع مال غیر متقومٍ ...... فان المتقوم ھو المال المباح الانتقاع بہ شرعاً۔ (شامی ص ۵۰، ج ۵)"