+(00) 123-345-11

میں ایک اسٹاک ایکسچینج کی فرم میں کام کرتا ہوں یہ لوگ کم از کم دس ہزار ڈالر کا اکائونٹ کھولتے ہیں یا تین لاکھ روپیہ اس رقم سے وہ مختلف اشیاء خریدتے اور بیچتے ہیں میرا کام نیٹ ورک میں خرابی کا دور کرنا ہوتا ہے جو کہ ہارڈویئر سے متعلق ہوتی ہیں۔ مجھے معلوم کرنا ہے کہ میں جو تنخواہ لیتا ہوں یہ حرام ہے یا حلال؟

آپ کی آمدنی حرام نہیں ہوگی البتہ چونکہ آپ کی اس فرم میں ملازمت ان کے ناجائز کاموں میں ایک قسم کا تعاون ہے اس لیے اس پر توبہ و استغفار کرنا ضروری ہے اور مجبوری کی حالت میں اس نوکری کو جاری رکھنے کی گنجائش ہے جائز متبادل ملنے پر اس نوکری کو ترک کر دیں۔

لما فیہ من الاعانہ علی مالا یجوز وکل مااذی الی مالا یجوز لا یجوز الخ

(شامیہ ص ۳۶۰، ج ۶)"