+(00) 123-345-11

ایک کاریگر کسی کی مشین ٹھیک کرنے اس کے گھر جاتا ہے مگر ایک گھنٹہ کے بعد اس سے مشین ٹھیک نہیں ہوتی اور وہ اپنی ایک گھنٹہ کا معاوضہ طلب کرتا ہے تو کیا یہ درست ہے؟

وہ کاریگر ایک گھنٹہ کی مزدوری نہیں لے سکتا ہے کیونکہ جس مقصد کیلئے اس کو لایا گیا تھا اس نے وہ پورا نہیں کیا ہے۔

ولرب الدار والارض طلب الاجر کل یوم وللقصار والخباز والخیاط بعد الفراغ من عملہ واذا عمل فی بیت المستاجر ولم یفرغ من العمل لایستحق شیئا من الاجر۔ (ھندیہ ۴/۴۱۳)

ثم الاجرۃ تستحق باحد معان ثلثۃ اما بشرط التعجیل اوبالتعجیل او باستیفاء المعقود علیہ۔ (ھندیہ ۴/۴۱۳)"