+(00) 123-345-11

ایک کمپنی جو کہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ ہیلتھ مشین فروخت کر رہی ہے اس طریقے سے کہ جو کوئی بھی اس کمپنی کا ممبر بنے گا اور دوسرے لوگوں کو بھی کمپنی کا ممبر بنائے گا اسے کمپنی انعام دے گی اور اس آدمی کا درجہ بڑھتا جائیگا اسی طرز کی اور بھی بہت سی کمپنیاں ہیں یعنی ایک آدمی ممبر بنتا ہے اور پھر دوسروں کو بھی ممبر بناتا ہے مثلاً Xianle کمپنی ہے اس قسم کی کمپنیوں کے بارے میں کیا فتویٰ ہے۔ یہ کمپنی علماء کا فتویٰ بھی دکھاتی ہے کہ ہماری کمپنی کا ممبر بننا جائز ہے۔ کافی لوگ شش و پنج میں مبتلا ہیں۔

اس سکیم میں شامل ہونا شرعاً جائز نہیں ہے اس صورت کا خلاصہ یہ ہے کہ مشتری یعنی خریدار اس شرط پر مشین خریدتا ہے کہ کمپنی اس کو ممبر اور ایجنٹ بھی بنائے گی اور یہ ایسی شرط ہے جس سے بیع فاسد ہو جاتی ہے۔

ثم جملۃ المذہب فیہ ان یقال کل شرط یقتضیہ العقد کشرط الملک للمشتری لایفید العقد لثبوتہ بدون الشرط وکل شرط لایقتضیہ العقد وفیہ منفعۃ لأحد المتعاقدین اوللمعقود علیہ وھو من اھل الاستحقاق یفسدہ۔ (ہدایہ ج ۳، ص ۵۹)"