+(00) 123-345-11

کیا منی چینجر کا کاروبار حلال ہے یا حرام دونوں صورتوں کو تفصیل سے بتائیں؟ کیا کرنسی کی تجارت اسلام میں جائز ہے ؟ اس میں ہم ایک کرنسی سستی نرخ پر دوسری کے مقابلے میں خرید کر اس کی خرید و فروخت کسی دوسری کرنسی کے عوض کرتے ہیں مثلاً ہم امریکن ڈالر پاکستانی روپے کے عوض اس وقت خرید لیتے ہیں جب کہ اس کی قیمت گری ہو اور جب اس کی قیمت بڑھ جائے تو ہم بیچ دیتے ہیں اور اس طرح منافع کماتے ہیں۔ مہربانی فرما کر اس کی تفصیلات سے رہنمائی فرمائیں۔

مختلف ممالک کی کرنسی کا کام شرعاً جائز ہے اور اس پر منافع بھی حلال ہے۔ بشرطیکہ تقابض فی المجلس (ایک مجلس کے اندر) ہو چکا ہو ورنہ جائز نہیں ہے کیونکہ یہ بیع صرف ہے۔

ھو بیع بعض الاثمان ببعض فلو تجانسا شرط التماثل جودۃ وصیاغۃ والا شرط التقابض۔ (وفی بین السطور ای وان لم یکونا من جنس واحد)۔

(کنز الدقائق ۲۴۲)"