+(00) 123-345-11

میں یہاں سڈنی (آسٹریلیا) میں مقیم ہوں ہم نے چند سال پہلے ایک گرجا گھر کو مسجد میں تبدیل کرنے کی غرض سے خرید لیا تھا اور آج تک ہم اس کو بطور مسجد استعمال کرتے رہے ہیں۔ مگر اب ہماری مسجد کمیٹی باقاعدہ طور پر مسجد بنانے کا ارادہ رکھتی ہے کیا ہم موجودہ مسجد کی جگہ بیچ کر دوسری اس سے بہتر جگہ پر اور اس سے بڑی مسجد تعمیر کر سکتے ہیں؟

جب آپ لوگوں نے اس گرجے کو مسجد میں تبدیل کرنے کی نیت سے خریدا اور پھر اس کو بطور مسجد استعمال بھی کرتے رہے تو اب اس جگہ کو آپ لوگ فروخت نہیں کر سکتے۔ یہ تاقیامت مسجد ہی رہے گی اس کو نہ منتقل کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی بیچا جا سکتا ہے۔ البتہ اس کے ساتھ اور جگہ خرید کر اس کی توسیع کر سکتے ہیں۔

ھو مسجد ابدا الی قیام الساعۃ لایجوز نقلہ و نقل مالہ الی مسجد أخر ۔ الخ۔

(النہر الفائق، ۳/ ۳۳۰)"