+(00) 123-345-11

میرے شوہر نے یہ الفاظ کہے کہ میں ساری دنیا کی عورتوں کو ایک ہزار مرتبہ طلاق دیتا ہوں اور ہر اس عورت کو جس سے میں آئندہ نکاح کروں سوائے تمہارے تو کیا ایسا کہنے سے اس پر تمام دنیا کی عورتیں حرام ہو گئی ہیں اور چونکہ انہوں نے کہا کہ میں ایک ہزار دفعہ طلاق تمام عورتوں کو دیتا ہوں تو مجھے شک ہے کہ کیا میں بھی انہی میں شامل ہوں یا نہیں کیا اس کا ہمارے نکاح پر کوئی اثر پڑتا ہے یا نہیں، چونکہ میرے میاں کا کہنا ہے کہ میرا مقصد تمہارے علاوہ تمام دنیا کی عورتوں سے تھا۔ مہربانی فرما کر رہنمائی فرمائیں۔

بشرط صحت سوال آپ پر تو کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی البتہ آپ کے شوہر آئندہ جس عورت سے نکاح کریں گے اس پر طلاق واقع ہو جائے گی۔

ولو قال نساء أھل الدنیا أوالری طوالق وھو من اھل الری لاتطلق امرأتہ الا ان نواھا رواہ ھشام عن ابی یوسفؒ و علیہ الفتویٰ۔ (عالمگیری ص ۳۵۷/ ج ۱)"