+(00) 123-345-11

اگر ایک خاوند بیوی کو حق طلاق تفویض کر دیتا ہے یہ کہہ کر کہ اگر (بیوی) تم نے مجھ کو طلاق دی تو ایسا ہی ہوگا جیسا کہ میں نے (خاوند) تمہیں طلاق دی۔ اب بیوی خاوند کو کہتی ہے کہ میں نے تمہیں طلاق دی یہ کس قسم کی طلاق ہوگی رجعی یا بائنی اور اس کی عدت کیسے ہوگی؟

ان الفاظ (اگر تم نے مجھ کو طلاق دی تو ایسا ہی ہوگا جیسا کہ میں (خاوند) نے تم (بیوی) کو طلاق دی) کے کہنے سے تفویض نہیں ہوتی اس لیے کہ محل طلاق عورت ہے مرد نہیں ہے اور پھر عورت کے خاوند کو طلاق دینے سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی نہ رجعی نہ بائن۔ دونوں کا نکاح باقی ہے نیز یاد رہے کہ طلاق کا اختیار ایسے جملے سے حاصل ہوتا ہے کہ جس سے طلاق واقع ہو سکتی ہو۔

(وکل لفظ یصلح للایقاع منہ یصلح للجواب منھا ومالا) یصلح للایقاع منہ (فلا) یصلح للجواب منھا فلو قالت انا طالق اوخلقت نفسی وقع بخلاف طلقتک لان المرأۃ توصف بالطلاق دون الرجل۔ (الدرالمختار ۲/۵۲۳)"