+(00) 123-345-11

کیا خلع لینے کے بعد بیوی شوہر سے اس کی زمین اور جائیداد میں حصہ دار ہو سکتی ہے یا اس سے بات کر سکتی ہے؟

شرعی خلع کے بعد عورت شوہر کی جائیداد میں وارث نہ ہوگی چاہے شوہر عورت کی عدت کے اندر ہی فوت ہو جائے۔

(اختلعت منہ اواختارت نفسھا) ولو ببلوغ وعتق وجب وعنۃ لم ترث رضاھا۔

(الدرالمختار مع الشامی ۳/۳۸۹)۔

خلع شرعی سے طلاق بائنہ واقع ہوتی ہے وہ مرد اب اس کے لیے غیر محرم ہے لہٰذا اس سے بلا ضرورت شرعیہ شدیدہ کے بات کرنا منع ہے اور اگر ضرورت ہو تو پردے کے پیچھے سے بات کر سکتی ہے۔"