+(00) 123-345-11

میرا ایک دوست ہے جو امریکہ میں رہتا ہے، وہ ایک لڑکی اس سے شادی کرنا چاہتا ہے لیکن وہ شادی سے پہلے ہی وہ فعل کر بیٹھے ہیں جو کہ شادی کے بعد انہیں میاں بیوی کی حیثیت سے کرنا چاہئے تھا۔

مسئلہ اب یہ ہے کہ وہ دونوں شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن میری بات سے وہ شک میں پڑ گئے ہیں کہ ساری زندگی حرام گذارنی ہو گی آپ سے یہ گذارش ہے کہ اس مسئلے کا حل بتائیں کیا کوئی صورت نکل سکتی ہے کہ ان کی شادی ہو سکے؟ کیا کوئی کفارہ ہے؟

جس عورت سے مرد نے زنا کیا ہو اس کے ساتھ مرد کا نکاح شرعاً جائز ہے اس عورت سے نکاح حرام نہیں ہو جاتا۔

فی مجموع النو ازل اذاتزوج امراۃ قد زنا ہو بھا وظھر بھا حبل فالنکاح جائز عندالکل ولہ ان یطأھا عندالکل۔ ھندیہ ۲۸۰۔

یہ عورت اپنے خاوند سے طلاق لینے کے بعد عدت گزار کر اس شخص سے نکاح کر سکتی ہے۔"