+(00) 123-345-11

میں ایک سید خاندان سے تعلق رکھتا ہوں میری ۴ بیٹیاں ہیں چاروں ہی غیر شادی شدہ ہیں چونکہ میرے خاندانی رواج کے مطابق سید لڑکی کی غیر سید لڑکے سے شادی نہیں ہو سکتی میں سخت پریشان ہوں۔ برائے مہربانی قرآن و سنت کی روشنی میں یہ بتائیے کہ کیا سید لڑکی کا غیر سید لڑکے سے نکاح جائز ہے یا نہیں؟

نکاح کے لیے فی نفسہ تکافو شرط نہیں ہے اولیاء کی عزت اور ناموس کی وجہ سے اس کا لحاظ رکھا جاتا ہے لیکن اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ غیر کفو میں نکاح ہوتا ہی نہیں ہے سید لڑکی کا نکاح غیر سید لڑکے کے ساتھ جائز ہے۔ عوام میں جو مشہور ہے وہ غلط ہے اور محض اسی وجہ سے لڑکیوں کو بٹھائے رکھنا درست نہیں ہے بلکہ اگر دینی اور دنیاوی اعتبار سے کوئی مناسب رشتہ مل جائے تو لڑکی کا نکاح کر دینا چاہیے۔

لو زوجھا احد الاولیاء من غیر کفؤ برضاھا من غیر رضا الباقین یجوز عند عامۃ العلمائ۔ (بدائع الصنائع ۲/ ۳۱۸)"