+(00) 123-345-11

کیا شیعہ اور سنی کی شادی شرعاً حرام ہے؟ یہ کس اصول کے تحت حرام ہے؟ اگر یہ حرام ہے تو پھر کیا شیعہ مسلما ن نہیں ہیں؟

شیعوں کے بہت سے فرقے ہیں۔ وہ سب اپنے آپ کو شیعہ اور اثناء عشری کہتے ہیں اور اہل سنت سب کو رافضی کہتے ہیں، یہ تمام فرقے علی الاطلاق کافر نہیں ہیں، بلکہ ان میں سے جو لوگ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدائی کے قائل ہوں یا قرآنِ تحریم کو تحریف شدہ مانتے ہوں یا ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر تہمت لگاتے ہوں یا اس قسم کے کسی اور کافرانہ عقیدے کے معتقد ہوں تو وہ کافر ہیں، اور ان سے نکاح نہیں ہوتا، اور جو لوگ اس قسم کے کفریہ عقائد نہ رکھتے ہوں وہ کافر تو نہیں ہیں مگر اس کا نکاح کسی سنی صحیح العقیدہ لڑکی سے کرنا مناسب نہیں ہے کیونکہ وہ سنی لڑکی کا کفو نہیں ہے۔

’’وبھذا ظھران الرافضی ان کان ممّن یعتقد الألوھیۃ فی علیّ اوان جبریل غلط فی الوحی اوکان ینکر صحبۃ الصدیق اویقذف السیدہ الصدیقۃ فھو کافر لمخالفتہ القواطع المعلمومۃ من الدین بالضرورۃ (شامیہ ۳/۴۶)

وفی البحر الرائق کتاب السیر باب احکام المرتدین، ویکفر من اراد بعض النبی صلی اللہ علیہ وسلم ..... وبعد أسطر بقذفہ عائشۃ رضی اللہ عنہا من نسائہ صلی اللہ علیہ وسلم فقط و بانکارہ صحبۃ ابی بکر رضی اللہ عنہ۔ (۳/۱۱)"