+(00) 123-345-11

مجھے نقد شکل میں فدیہ کی قیمت معلوم کرنا ہے میں نے سیر کے حساب سے تلاش کیا مگر مجھے سمجھ نہیں آئی آپ مہربانی فرما کر اس پر روشنی ڈالیں کہ ایک روزہ نہ رکھنے پر کتنی رقم فدیہ ادا کرنا ہوگا؟

ایک روزے کے فدیہ کی مقدار پونے دو سیر گندم یا اس کی قیمت ہے اس کی قیمت مختلف علاقوں کے اعتبار سے مختلف ہو سکتی ہے اس لیے اپنے علاقے کے اعتبار سے اس کی قیمت کا حساب لگا کر فدیہ ادا کیا جائے۔

فان عجز عن الصوم اطعم ستین مسکیناً کالفطرۃ وفی الشامیۃ (قولہ کالفطرۃ قدراً) ای نصف صاع من برأصاع من تمر أو شعیر ...... الخ

(درالمختار باب الکفارۃ ۳/۴۷۸، ۴۷۹)"