+(00) 123-345-11

کیا عید الفطر کے دن آدھا روزہ رکھنا سنت ہے اور عیدالاضحی کے دن قربانی کے گوشت سے روزہ افطار کرنا سنت ہے؟

عیدین کے دن روزہ رکھنا شرعاً حرام ہے البتہ عیدالفطر کے دن عیدگاہ جانے سے پہلے کوئی میٹھی چیز کھانا مسنون ہے اور عیدالاضحی کے موقع پر جس آدمی نے قربانی کرنی ہو اس کے لیے مستحب ہے کہ وہ اپنے قربانی کے گوشت سے ہی کھانے کا آغاز کرے لیکن اگر وہ کسی اور چیز سے کھانے کا آغازکرتا ہے تو بھی شرعاً کوئی حرج نہیں ہے۔

وقد اجمع العلماء علی تحریم صوم ھذین الیومین لکل حالٍ۔ الخ

(شرح المسلم للنوویؒ ص ۳۶۰‘ ج ۱)"