+(00) 123-345-11

کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پیر کے دن روزہ رکھنا ثابت ہے؟ لہٰذا کیا ہمیں بھی ہر پیر کو روزہ رکھنا چاہیے؟

صورتِ مسئولہ میں واضح ہو کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے مختلف ایام میں روزہ رکھنا منقول ہے جس میں پیر کا روزہ بھی شامل ہے البتہ صرف پیر کے روزہ رکھنے پر دوام نہیں ہے۔

عن عائشہؓ قالت کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یصوم من الشھر السبت والاحد والاثنین ومن الشھر الاخر الثلاثاء والاربعاء والخمیس۔

(ترمذی شریف ص ۱۵۷، ج ۱)

اور ایسے ہی فقط پیر اور جمعرات کے دن روزہ رکھنے کا ذکر بھی ملتا ہے۔

عن عائشہؓ قالت کان النبیؐ یتحریٰ صوم الاثنین والخمیس۔

(ترمذی شریف ص ۱۵۷، ج ۱)"