+(00) 123-345-11

ہم نے ایک عالم سے سنا ہے کہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے شوال کے روزوں کو مکروہ قرار دیا ہے کیا یہ درست ہے؟

شوال المکرم کے چھے روزوں کی احادیث میں فضیلت وارد ہوئی اس لیے یہ روزے رکھنا باعث فضیلت ہے مکروہ نہیں۔ البتہ بعض فقہاء نے عید کے بعد بغیر وقفہ کے مسلسل چھ روزے رکھنے کو اس وجہ سے مکروہ لکھا ہے کہ اس سے شبہ ہو سکتا ہے کہ رمضان کا حصہ ہیں لیکن راحج قول یہ ہے کہ عید کے بعد بغیر وقفہ کے بھی رکھنا مکروہ نہیں ہے۔

وعن ابی یوسف انہ کرھہ متتا بعاً والمختار لابأس۔

(ردالمختار ص ۷۳۸، ج ۲ مطبوعہ ایچ ایم سعید)"