+(00) 123-345-11

کیا میاں بیوی سحری کے بعد اکٹھے سو سکتے ہیں اور ایک دوسرے سے بوس و کنار کر سکتے ہیں؟

روزے کی حالت میں طلوع فجر کے بعد میاں بیوی اکٹھے سو سکتے ہیں اور ایک دوسرے سے بوس و کنار بھی کر سکتے ہیں بشرطیکہ اپنے نفس اور خواہشات پر قابو ہو اور ہمبستری یا انزال ہونے کا خطرہ نہ ہو، ورنہ ممنوع ہے۔

ولابأس بالقبلۃ اذا أمن علی نفسہ من الجماع والانزال ویکرہ ان لم یأمن والمس فی جمیع ذلک کا لقبلۃ۔ (عالمگیری ص ۲۰۰، ج ۱)

واضح رہے کہ طلوع فجر سے قبل جماع اور بوس و کنار سب کی اجازت ہے۔"