+(00) 123-345-11

(۱) اگر رمضان شریف میں احتلام کے باعث روزہ کی حالت میں غسل واجب ہو جائے تو کیا کیا جائے چونکہ روزے میں آپ حلق میں اور ناک میں پانی نہیں ڈال سکتے لہٰذا اس کا صحیح طریقہ کیا ہے۔ کیا اس سے روزہ تو نہیں ٹوٹتا یا اس کا بعد میں قضا یا کفارہ تو نہیں بنتا؟ مہربانی فرما کر رہنمائی فرمائیں؟

روزہ کی حالت میں غسل واجب کی صورت میں ناک میں پانی ڈالنے اور غرارہ کرنے میں مبالغہ کرنا مکروہ ہے تاہم غسل واجب ہونے کی صورت میں غسل کرنا تو ضروری ہوگا البتہ ناک اور غرارہ میں اس قدر احتیاط کرے کہ پانی حلق سے نیچے نہ اترے۔

وکذا المبالغۃ فی المضمضۃ والا ستنشاق قال شمس الأئمۃ الحلوانی و تفسیر ذلک أن یکثر امساک الماء فی فمہ ویملألا أن یغرغر۔(عالمگیری ص ۱۹۹، ج ۱)"