+(00) 123-345-11

ہماری فیکٹری کا سالانہ حساب مکمل ہو گیا ہے زکوٰۃ کے بارے میں رہنمائی مطلوب ہے۔

(۱) زمین، بلڈنگ، یا کاروں وغیرہ پر زکوٰۃ واجب ہوگی یا نہیں اگر واجب ہے تو ان کی کس قیمت پر زکوٰۃ اد اکرنا ہوگی؟ (۲) ہمارے سٹاک دو قسم کے ہیں ایک تیار شدہ اور ایک خام مال اس پر زکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟ (۳) ہم نے مختلف رقوم ادا کرنی ہیں اور وصول بھی کرنی ہیں ان پر زکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟

پہلے یہ سمجھ لیں کہ جامد اثاثے مثلاً زمین‘ بلڈنگ‘ مشینری اورکاریں جو استعمال کے لیے رکھی ہوں ان کی مالیت پر شرعاً زکوٰۃ ادا کرنا واجب نہیں۔ اس کے علاوہ آپ کی فیکٹری کی پروڈکشن‘ اور مالِ تجارت خواہ وہ تیار شدہ مال ہو یا خام مال ہو یعنی ابھی پروسس میں ہو اس مال پر زکوٰۃ ادا کرنا واجب ہے اور جس دن آپ کا زکوٰۃ ادائیگی کا دن ہو اس دن مال کی مارکیٹ ویلیو کے حساب سے زکوٰۃ لگے گی۔ اسی طرح جو رقوم آپ نے پارٹیوں سے وصول کرنی ہیں وہ بھی مالِ زکوٰۃ میں شامل کی جائے گی‘ البتہ جتنی رقوم لوگوں کی آپ کے ذمہ ہیں وہ منہا کرکے بقیہ رقم اور سامان کی مارکیٹ ویلیو لگا کر مجموعی رقم کی اڑھائی فیصد زکوٰۃ ادا کی جائے گی۔"