+(00) 123-345-11

امام کے انتخاب کے لیے شرعاً کیا معیار مقرر ہے؟

سب سے زیادہ استحقاق امامت اس شخص کو حاصل ہے جو نماز کے مسائل سے واقف ہو بشرطیکہ اس میں کوئی ظاہری فسق وغیرہ کی بات نہ ہو اور جتنی مقدار میں قرأت کرنا مسنون ہے وہ یاد ہو اور قرآن پاک بھی صحیح پڑھتا ہو پھر وہ شخص جو سب سے زیادہ پرہیز گار ہو پھر وہ شخص جو عمر رسیدہ ہو۔

والا حق بالامامۃ الاعلم باحکام الصلٰوۃ فقط صحۃً و فسادا بشرط اجتنابہ للفاحش الظاہرۃ۔ وحفظہ قدر فرض ثم الاحسن تلاوۃ وتجویداً للقرأۃ ثم الاورع ثم الاسن ثم الاحسن۔ الخ (در مختار ص ۵۸۱، ج ۱)"