+(00) 123-345-11

ہم یہاں چین میں زیر تعلیم ہیں اور ہمیں امام مسجد سرکاری طور پر مہیا کیا جاتا ہے اس لیے ہم اسی امام کے پیچھے نماز پڑھنے پر مجبور ہیں جوکہ بقول ایک فاسق شخص ہے کیا ہم اس کے پیچھے نمازیں پڑھتے رہیں یا جمعہ کی بجائے ظہر کی نماز ہی پڑھ لیا کریں؟

صورت مسئولہ میں مسجد کی انتظامیہ کو چاہیے کہ ایسے امام کا تقرر کریں جو دیندار اور صالح ہو کیونکہ فاش بدعتی کی امامت مکروہ تحریمی ہے۔ یکرہ امامت العبد والا عرابی والفاسق والمبتدع والاعمی الخ البتہ اگر اس امام کو بدلنے میں آپ کا بس نہیں چلتا تو آپ جماعت کی نماز نہ چھوڑیں اس کے پیچھے پڑھ لیا کریں۔(بحر الرائق ص ۳۴۸، ج ۱)"