+(00) 123-345-11

یہاں سنگاپور میں ہم کچھ طلباء باجماعت نماز پڑھتے ہیں ایک دن امام صاحب کے پیچھے میں ایک رکعت بعد پہنچا مگر امام صاحب کا وضو ٹوٹ گیا اور انہوں نے مجھے بطور امام آگے دھکیل دیا اب مجھے تو اپنی رکعت پوری کرنے کے لیے دوبارہ اٹھنا تھا جب کہ پہلا امام سلام پھیر لیتا۔ مگر اب میں خود امام تھا مجھے کیا کرنا چاہیے تھا بعد میں میں نے فرض نماز دوبارہ بھی لوٹا دی۔

مذکورہ صورت میں جب آپ کو امام نے نائب مقرر کیا تو اس صورت میں نماز مکمل کرنے کا طریقہ یہ تھا کہ جب چار رکعتیں پوری ہو گئی تھیں اس وقت کسی ایسے آدمی کو جو ابتداء سے امام کے ساتھ شریک تھا آپ نائب بناتے تاکہ وہ سلام پھیر دے اور اس کے بعد کھڑے ہو کر آپ ایک رکعت پوری کر لیتے مذکورہ صورت میں چو نکہ ابتداء سے شریک ہونے والے لوگوں کی ۴ رکعت پوری ہونے کے بعد ان پر آخری قعدہ فرض تھا جس کو وقت پر ادا نہیں کیا گیا لہٰذا ان سب لوگوں پر بھی نماز کا اعادہ لازم ہے۔

ومن اقتہ بالامام بعد ما صلی رکعۃً ما احدث الامام فقدّمہ اجزأ ہ فلو تقدم یبتدی من حیث انتھی الیہ الامام واذا انتھی الی السلام بعدم مدرکاً عن بسلم جھلا۔ (ہندیۃ ص ۹۵)"