+(00) 123-345-11

اگر باجماعت نماز میں امام کا وضو ٹوٹ جائے تو اس کے لیے کیا حکم ہے اور باقی نمازی کیا کریں؟

صورت مسئولہ میں امام کو چاہیے کہ مصلیٰ چھوڑ دے اور اپنی پچھلی صف میں سے کسی آدمی کو اپنی جگہ آنے کا اشارہ کر دے وہ شخص امام کی جگہ آکر نماز کو وہیں سے آگے پڑھائے گا جہاں پر امام کا وضو ٹوٹا ہے اس کو شرعی اصطلاح میں استخلاف کہتے ہیں۔

وصورۃ الاستخلاف ان یتاخر محدود یاواضعایدہ علی انفہ یوھم انہ قدرعف ویقدم من الصف الذی یلیہ ولا یستخلف بالکلام بل بالاشارۃ۔ (الفتاویٰ الھندیۃ ۱/۵)"